بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 جزوی مسمار، 7سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا ۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے آپریشن کے دوران 3 غیرقانونی تعمیرات کو جزوی طور پر مسمار کر دیا جبکہ 7 بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا۔ایم سی ایل اور شالیمار زون کے شعبہ پلاننگ کے مشترکہ اسکواڈ نے جن علاقوں میں کارروائی کی ان میں عامر روڈ،باغبانپورہ، چاہ میراں، دھوبی گیٹ اور صوفی پارک کے علاقے شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button