کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس۔ ضلعی کارکردگی اہداف کا جائزہ

کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے پوری ڈویژن میں شہری خدمات اہداف میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ضلعی کارکردگی انڈیکیٹرز، خدمات فراہمی عملدرآمد پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ضلعی کارکردگی اہداف کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہورڈویژن مریم خان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو اصلاحات کی کامیابی کیلئے ریونیو افسران کھیوٹ تقسیم کیسز پر دن رات کام کریں، تمام اضلاع ڈی سلٹنگ پر سوفیصد فوکس کریں ٹیموں کو متحرک رکھیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اے سیز، پیرا فورس، پرائس مجسٹریٹس پرائس چیکنگ و مانیٹرنگ سخت کریں، اشیائے خورونوش قیمتوں کو اعتدال میں رکھیں، چیکنگ ٹیمز فیلڈ میں رہیں، حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ بیوٹیفکیشن پراجیکٹس ضروری ہیں رورل و اربن ایریاز پر یکساں فوکس رکھیں، ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو اور میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، اے ڈی سی آر لاہور عبدالکریم چغتائی، ایڈیشنل کمشنر راو عبدالجبار، اے ڈی سی آر شیخوپورہ عثمان جلیس، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجیہہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button