وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کے اثاثوں کی پائی پائی کا حساب رکھنے اور موثر مینجمنٹ کے لئے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب(AMAP) قائم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے تمام بکھرے وسائل اور زمینیں اب ایک چھت تلے مینج ہونگی اورریونیو جنریشن کو مزید موثر ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب (AMAP) کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کے قیام اور اس کے مجوزہ قانونی فریم ورک پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی صوبائی اثاثوں کی شناخت، مینجمنٹ، منتقلی، ادائیگیوں اور مارکیٹنگ کی ذمہ دار ہوگی۔ سرکاری اراضی کا کنٹرول سنبھالنے سے لیکر اس کی لیز یا فروخت تک کے تمام معاملات اب ایک ہی ادارے کے سپرد ہوں گے۔ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا ایک اعلیٰ اختیاراتی بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس کے سربراہ چیف سیکرٹری پنجاب ہوں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اتھارٹی کے انتظامی معاملات کو چلانے کے لیے گریڈ 20 کے مینیجنگ ڈائریکٹر (MD) کا تعینات کیا جائے گا۔ ا یسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے بورڈ میں میرٹ اور اوپن مقابلے کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر سے ماہر ہیومن ریسورس (HR) شامل کیا جائے گا۔ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی میں جدید مہارتوں سے لیس ہیومن ریسورس کی تعینات ہوگا۔ اتھارٹی سرکاری اثاثوں کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرے گی اور ان کی باقاعدگی سے مارکیٹ ویلیو ایشن کو یقینی بنائے گی۔ صوبائی اثاثوں کی منتقلی کے لیے سائٹس کا انتخاب، ڈویلپمنٹ پلانز اور ماسٹر پلانز کی تیاری اتھارٹی کے سپرد ہوگی۔ منتقل شدہ اثاثوں کی مارکیٹنگ، تشہیر اور ان کی ٹرانزیکشن کے ڈھانچے کی ڈیزائننگ اور منظوری اتھارٹی خود دے گی۔ سرمایہ کاری اور نجکاری کی صلاحیت رکھنے والے سرکاری اثاثوں کی نشاندہی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔ اثاثوں پر انویسٹمنٹ کے لیے لیز، رینٹل، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) اور جوائنٹ وینچر (JV) جیسے طریقے استعمال کیے جائیں گے۔ پراجیکٹس کی فزیبلٹی رپورٹس کی تیاری،کنٹریکٹ مینجمنٹ، نفاذ اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کا کام ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبائی اثاثوں کی فروخت، لیز اور کولیٹرل فنانسنگ کے ذریعے بہتر ریونیو جنریشن کی ہدایت کی اور کہا کہ موثر ریسورس مینجمنٹ کے لئے پنجاب کو معلوم ہونا چاہیے کہ صوبے کی ملکیت میں کون کون سے اثاثے موجود ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے بکھرے ہوئے اثاثوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پہلے کوئی واحد ادارہ موجود نہیں تھا۔ صوبائی اثاثوں کی ملکیت الگ الگ محکموں کے پاس بکھری ہوئی ہے جن کا کوئی مرکزی ریکارڈ نہیں۔ اثاثوں کی ویلیو ایشن نہ ہونے اور اراضی کے غیر تسلی بخش استعمال کی وجہ سے ریونیو کا نقصان ہو رہا ہے۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضوں کا خطرہ رہتا ہے اور قیمتی اثاثوں کی بازیابی کے لیے مہنگی قانونی چارہ جوئی کرنا پڑتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبائی اثاثوں کی مکمل دیکھ بھال اور انتظام کے لیے اب ایک ہی خود مختار ادارہ کام کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کے شاندار آئیڈیا کی بھرپور تعریف کی۔ اس موقع پر پنجاب ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا گورننس اور اپروول سٹرکچر اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کی کابینہ کمیٹی حتمی منظوری دے گی۔ اثاثوں کی منتقلی، تشخیص اور مینجمنٹ کے تمام معاملات صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔ اجلاس میں ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کا مکمل پراسیس فلو(Process Flow) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سامنے پیش کیا گیا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پراجیکٹس سے حاصل ہونے والی نیٹ آمدن کا 98 فیصد حصہ براہِ راست صوبائی خزانے میں جمع ہوگا۔ پراجیکٹس کی آمدن کا صرف 2 فیصد حصہ اتھارٹی ملازمین کی تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کے لیے اپنے پاس رکھ سکے گی۔ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے مالیاتی امور کو شفاف بنانے کے لیے ایک مخصوص AMAP”فنڈ“ قائم کیا جائے گا۔ ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کا بورڈ 11 ارکان پر مشتمل ہوگا۔ اجلاس میں ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے قیام کا قانون فوری طور پر لانے کابھی فیصلہ کیا گیا۔
Read Next
4 گھنٹے ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
22 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
23 گھنٹے ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
3 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
3 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
Related Articles
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
4 دن ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
6 دن ago




