*وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے 30 ہزار غریب خاندانوں کو قابل کاشت سرکاری زمین کا مختار بنا دیا۔*

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے خصوصی تقریب میں اپنا کھیل اپنا روگار سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی اور30 ہزار خاندانوں کومحض 100 روپے سالانہ کی علامتی لیز پر 20 سال کے لیے ملکیتی حقوق دے دئیے گئے۔سینئر ممبر بورڈ آف رویونیو نبیل جاوید نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو اپناکھیت،اپنا روزگارسکیم کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم سے پنجاب کے 30 ہزار بے زمین خاندانوں کو 20 سالوں کے لئے 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ مل گئی ۔نادار خاندانوں کو زمین کے حقوق بھی اور فی ایکڑ 50 ہزار روپے کی مالی امداد بھی ملے گی۔اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت ایگریکلچر ایکسٹینشن ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کرے گا۔اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 21 ہزار ایکڑ اراضی دی جارہی ہے۔پنجاب کے 30 ہزار خاندان کو بس 100 روپے سالانہ فی ایکڑ دینا ہوگا۔اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام کا آغاز 22 اپریل کو کیا گیا-اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت 29 ہزار لاٹ کی بیلٹنگ مکمل ہوگئی اور60 ہزار درخواست گزاراورخواتین درخواست گزار 11 ہزار ہے۔بریفنگ میں مزید بتایاگیا کہ تمام درخواست گزاروں کو پہلی دفعہ ذاتی شنوائی کا موقع دیا گیا-درخواست گزاروں کو اپیل فائل کرنے کا موقع دیا گیا-ایک ہفتے بعد الاٹمنٹ لیٹر، 31 جولائی تک اراضی کی پوزیشن مل جائے گی-اپنا کھیت اپنا روزگار کے لئے ڈسٹرکٹ کمیٹی بنائی گئی،لیز سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کمپیوٹرائزڈ بیلٹنگ میں کامیابی سے قابل کاشت زرعی اراضی حاصل کرنے والے 30 ہزار خاندانوں کو مبارک باد دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنا کھیت اپنا روزگار قرعہ اندازی میں کامیاب فیصل آباد کے عبدالستار ولد مختار احمد سے فون پرمبارکباد دی اور کہا کہ اگلے بیس سال کے لیے آپ مالک و مختار ہیں -سال کا صرف سوروپے فی ایکڑ دینا ہے، 4 ایکڑ زمین آپ کو ملی ہے، حکومت پنجاب آپ کو کاشتکاری کیلئے 50 ہزار روپے فی ایکڑ دینے ہیں،،زمین کی تیاری کے لئے آپ کو دو لاکھ روپے بھی ملیں گے۔اس طرح کسی کی محتاجی نہیں ہوگی اور مدد نہ بھی لینی پڑے گی-وزیراعلیٰ نے خوش نصیب کاشتکار عبدالستار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خوب کماؤ، ترقی کرو اور گھر والوں کو کھلاؤ-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے آج پھر سے بہت اچھا دن ہے بہت زبردست منصوبہ اپنے پایہ تکمیل پہنچا-اس پروگرام کے لئے کام کرنے والے صوبائی وزیر زراعت عاشق کرمانی،سیکرٹری زراعت افتخار سہواورسینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید اورپوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں اورکاشتکار بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آپ نے کم عرصے میں اپنا کھیت اپنا روزگار کو حقیقت بنایا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ اپنا کھیت اپنا روگار سکیم کے کامیاب امیدواروں کو بہت جلد لیز سرٹیفکیٹ مل جائے گا-انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم اپریل میں لانچ کی،تین ماہ سے کم مدت میں بڑا پروگرام مکمل کرنے پر وزیر زراعت ایس ایم بی آر نبیل جاوید کو شاباش-تیس ہزار کامیاب درخواست گزار خاندانوں کو مبارکباد دیتی ہوں -میں بھی اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں آپ بھی کریں کہ زمین آپ کی ملکیت میں آ گئی-زمین کے حصول کے لئے کسی خاندان کو کچھ بھی نہیں دینا پڑا،لیز بھی مفت ہے، بس سو روپیہ فی ایکڑ سال کا ہے-زمین کے مالک ہیں، کسی کے محتاج نہیں، محنت بھی آپکی ہوگی اور اسکی کمائی بھی -جیہڑا واہے گا اوہی کھائے گا- فصل کاشتکارکی، آمدنی آپ کی،مشقت بھی آپکی، پسینہ بھی آپکا اور پرافٹ بھی آپ کا-انہوں نے کہا کہ اگر محنت آپ کی اور پرافٹ کسی کا تو ہو بڑا دکھ ہوتا، خوش ہوں اب آپ کو عزتِ نفس پر کمپرومائز نہیں کرنا پڑے گا-سب سے مستحق خاندانوں کو ریاست کا 5 ایکڑ کی قابلِ کاشت اراضی انکے اپنے علاقے میں اگلے بیس سال کے لیے دی گئی-جن کا کوئی آمدنی کا ذریعہ نہیں محنت کر کے بھی مشکل سے پیٹ بھرتے تھے، یہ سکیم ان کے لیے ہے- پنجاب کی قابل کاشت اراضی کی نشاندہی کر کے غریب خاندانوں کو دیں گے-صرف ضرورت مند خاندان کو زمین ملے گی جسکی اپنی زرعی ملکیت نہ ہو۔ اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم غریب سے غریب تر طبقے کے لیے ہے-انہوں نے کہا کہ اپنا کھیت اپنا روزگار سے نادار عزتِ نفس بھی بحال رہے گی، مالی خودمختاری بھی آئے گی، ایگری پروڈکشن بھی بڑھے گی-نادار خاندانوں کے لئے اراضی کی 20 سال کے لیے سیکیورٹی دی گئی ہے-صرف زمین ہی نہیں، ہر ایکڑ کے ساتھ 50 ہزار حکومت فراہم کر رہی ہے-زمین کی تیاری کے لیے بھی کسی کا محتاج نہیں ہونے دوں گی، 50 ہزار پر ایکڑ دیا جا رہا ہے-اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے لئے بیس فیصد خواتین ہیں،ہماری بیٹیاں، مائیں اور بہنیں ہیں -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر شعبے کے ساتھ زراعت میں خواتین آ رہی ہیں -چولستان کے علاقے، 83 ہزار ایکڑ کی قرعہ اندازی کے لئے خواتین درخواست گزاروں کی تعداد 29 فیصد ہے-100 فیصد میرٹ پر الاٹمنٹ ہوئی ہے، قرعہ اندازی میں کوئی سفارش نہیں -سب سے زیادہ ضرورت مند افراد کو زمین ملی، 20 سال کے لیے اثاثہ بن جائے گا-انہوں نے کہا کہ تھل سے پوٹھوہار تک کسان کو بااختیار اور زراعت کو آگے بڑھایا جا رہا ہے-اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم میں مزید لوگ شامل ہونے جا رہے ہیں -اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے تحت کاشتکاری کے لئے زمین،پیسے اورi ٹیکنیکل سپورٹ دی جا رہی ہے-کامیاب تیس ہزار خاندان اپنا کھیت پائیں گے، ان کی زمین کے مالک و مختار بن جائیں گے-محمد نواز شریف کی یاد آ رہی ہے جنہوں نے ہاریوں کو اپنی زمین دی یہ بھی ویسا پروگرام ہے-پنجاب واحد صوبہ بن گیا جس نے سرکاری زمین میں عوام کو اسٹیک ہولڈر بنایا ہے-کامیاب افراد کو الاٹمنٹ کے ساتھ فی ایکڑ 50 ہزاربھی ملے گا-

جواب دیں

Back to top button