صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض کی اعلٰی فوجی آفسران اور پولیس آفسران کے ہمراہ نارووال آمد،بھارتی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے کے خاندان سے ملاقات کی۔وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایریگیشن پنجاب رانا محمد فیاض،
آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ، کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی، ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کا مقامی اعلٰی فوجی قیادت کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کا دورہ کیا ۔وطن عزیز کے دفاع کی خاطر جانوں کی پرواہ کیے بغیر جرات، بہادری اور قربانی کی عظیم مثالیں قائم کرنے والے غازیانِ وطن کی تیمارداری کی اور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے بھرپور بلند حوصلہ جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔🇵🇰🇵🇰🇵🇰
گیریژن آفیسر کمانڈر 15 DIV میجر جنرل عمران خان بابر ، صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ، پارلیمانی سیکرٹری رانا فیاض ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، ڈی پی او فیصل شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار کا ورکنگ باؤنڈری پر تحصیل پسرور کے گاؤں سوجوالی کا دورہ،

بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے محمد قدیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ورکنگ باؤنڈری پر رہنے والے بہادر پاکستانیوں کے حوصلے ، جرات اور بہادری کو سراہا۔






