*فیری میڈوز سے سیاحوں کا فضائی انخلاء*

آج صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر نے کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت، ڈپٹی کمشنر دیامر اور ونگ کمانڈر 112 ونگ کی نگرانی میں تین خواتین اور ایک مرد سیاح کو دو پروازوں کے ذریعے فیری میڈوز سے بحفاظت نکال لیا۔خراب موسم اور بادلوں کے باوجود یہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا تاکہ خواتین، بزرگ اور کمزور پھنسے ہوئے سیاحوں کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

اس دوران دیگر سیاحوں کے پیدل انخلاء کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مسلسل ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

Back to top button