وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں شہید ہونے والے حافظ فرحان کے اہل خانہ سے ملاقات،درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی

گیریژن آفیسر کمانڈر 15 DIV میجر جنرل عمران خان بابر ، صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ، پارلیمانی سیکرٹری رانا فیاض ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی، کا ورکنگ باؤنڈری پر واقع تحصیل پسرور کے گاؤں مست پور کا دورہ،

بھارتی جارحیت کی نتیجہ میں شہید ہونے والے حافظ فرحان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کرتے ہوئے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ شہید حافظ فرحان کے والد مہر امجد نے کہا کہ مجھے ایک شہید کا باپ ہونے پر فخر ہے اور ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور افواج پاکستان کے شانہ نشانہ ملک کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ جی او سی، صوبائی وزیر نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر رہنے والے بہادر پاکستانیوں کے حوصلے ، جرات اور بہادری بے مثال ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا اور اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار بھی اس موقع پر موجود تھے۔یاد رہے شہید حافظ فرحان پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی دکان کریانہ اسٹور کے باہر بیٹھا تھا اور بھارتی فوج کی شیلنگ سے سر پر شدید زخم لگا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا۔

جواب دیں

Back to top button