مسجد نبوی کے امام ڈاکٹرصلاح بن محمدالبدیر کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

مسجد نبوی کے امام ڈاکٹرصلاح بن محمدالبدیر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ان کے دورہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مسجد نبویﷺ کے امام نےکہا کہ پاکستان مسلم دنیا میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جو علاقے میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔امام مسجد نبوی ؐ نے مسلم امہ کے اتحاد و خوشحالی کےلیے دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button