ہاکی ٹیم کی مستقبل میں کامیابیوں کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کریں گے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے ہاکی ٹیم کی مستقبل میں کامیابیوں کو یقینی بنانے کیلئے بھرپورتعاون فراہم کریں گے۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم جی ایچ کیو پہنچی، جہاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ٹیم کا خیرمقدم کیا۔اور استقبالیہ دیا۔ آرمی چیف نےقومی ہاکی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کھلاڑیوں کے مستقبل کی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں صدر پی ایچ ایف طارق حسین بھی شریک تھے۔ صدر پی ایچ ایف نے ملاقات اور بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button