انفورسمنٹ اتھارٹی کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے انفورسمنٹ انسپکٹروں کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

حکومت پنجاب کی ہدایت پر انفورسمنٹ اتھارٹی کے لئے بلدیہ عظمٰی لاہور کے انفورسمنٹ انسپکٹروں کی کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی نگرانی میں ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کے انفورسمنٹ انسپکٹروں کو تربیت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ٹریننگ ورکشاپ میں عمر سلیمی نے انفورسمنٹ انسپکٹروں کو عوام سے روابط اور انسپکٹروں کے رویوں پر بریفنگ دی۔

انفورسمنٹ انسپکٹروں کو مختلف ٹاسک بھی دیئے گئے جو دو انسپکٹروں نوبہاربٹ اور زوہیب مغل نے پورا کر کے پوزیشن حاصل کی۔انسٹریکٹر عمر سلیمی نے دونوں انسپکٹروں کو انعامات اور تحائف دیئے۔ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد گارڈن ٹاؤن کے ایک ہوٹل میں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button