ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایک جامع اور مؤثر مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور کی سربراہی میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے لاہور کی مارکیٹوں اور بازاروں کی سخت سرویلنس کی، جس کے دوران مجموعی طور پر 3,424 مقامات پر انسپکشنز کی گئیں اور موقع پر ہی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی اس بھرپور کارروائی کے نتیجے میں گرانفروشی پر 8 لاکھ 52 ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 11 دکانیں سیل اور 12 مقدمات درج کر کے ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ ڈی سی لاہور کی سخت مانیٹرنگ کی بدولت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آ رہا ہے، جس میں خاص طور پر چکن کا گوشت 15 روپے فی کلو، گاجر 4 روپے، جبکہ بھنڈی اور ادرک کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلو کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا ہے کہ تمام سبزیوں، پھلوں اور دیگر ضروری اشیاء کی طلب و رسد کو متوازن رکھا جائے گا اور سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی برقرار رکھی جائے اور عوام کی سہولت کے لیے پرائس کنٹرول کے اقدامات کو مزید مربوط بنایا جائے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یا کنٹرول روم پر فوری رابطہ کریں۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
Related Articles
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
6 دن ago



