پنجاب تقرروتبادلے،مدثر وحید ملک ممبر وزیراعلٰی معائنہ ٹیم،محمد شاہد لالی ڈی جی انسپیکشن،سلمان احمد سی ای او سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات

پنجاب حکومت نے چھ افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب مدثر وحید ملک کو تبدیل کر کے ممبر وزیراعلٰی معائنہ ٹیم تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کے منتظر میاں جمیل احمد کو ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو پنجاب لگایا گیا ہے ۔

ڈی جی انسپیکشن پبلیک پراسیکیوشن محمد سلیم ساگر کو تبدیل کر کےاو ایس ڈی بنا دیا گیا ہے انھیں ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور تقرری کے منتظر محمد شاہد لالی کو ڈی جی انسپیکشن پبلیک پراسیکیوشن پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سلمان احمد کو تبدیل کر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمسنر ریونیو سیالکوٹ عباس ذوالقرنین سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عہدہ کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button