ستھرا پنجاب پروگرام،لاہور میں سگیاں یارڈ ایک لیٹر پٹرول روزانہ رشوت مقرر،ڈور ٹو ڈور کوڑا کرکٹ جمع کرنے والے سینکڑوں رکشے رشوت دینے پر مجبور ہیں۔صرف سگیاں یارڈ سے روزانہ لاکھوں روپے پٹرول کی مد میں کرپشن کی جا رہی ہے۔ذمہ دار ذرائع کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ویجیلنس ٹیموں کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ستھرا پنجاب پروگرام کرپشن کی نذر ہو رہا ہے۔فلیٹ مینجر عارف کی طرف سے ہر موٹر سائیکل رکشہ سے ایک لیٹر پٹرول طعے ہے۔
اس بااثر آفیسر کے خوف سے ملازمین تعاون کرنے پر مجبور ہیں دوسری صورت میں نوکری جانے کا خطرہ ہے۔






