وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی نے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے رمضان صفائی پلان جاری کر دیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران شہر کے تمام ٹاؤنز میں تراویح کے مقامات، جامع مساجد اور ممکنہ راستوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں کو 1500سے زائد مساجد کی صفائی اور دھلائی کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 160 مساجدکی واشنگ یقینی بنائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے جانے والے 23 رمضان بازاروں میں خصوصی صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ رمضان کے موقع پر لگائے گئے ماڈل اور سہولت بازاروں میں ایل ڈبلیو ایم سی کے 156 ورکرز دو شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ رمضان بازاروں کے اطراف اضافی ویسٹ کنٹینرز اور بنز نصب کر دیے گئے ہیں۔شہر میں موجود 250 چھوٹے بڑے قبرستانوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا عمل جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 21 واشر رکشے اور 210 ورکرزشہر میں سجنے والے 21 بڑے افطار دستر خوانوں کی صفائی ستھرائی یقینی بنائیں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے قائم رمضان نگہبان بازاروں میں بھی صفائی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔مزید برآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے رمضان بازاروں سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن1139 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا سوشل میڈیا کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
Read Next
14 گھنٹے ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا بادامی باغ،شاہدرہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں بھی صفائی ستھرائی کا جائزہ
15 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،چار سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا بیدیاں روڈ پر گرینڈ آپریشن،3 غیر قانونی کمرشل مارکی مسمار
5 دن ago
مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،میئر کراچی
5 دن ago
*بسنت،لاہور میں 12 سے 14 مارچ 2027 تک پتنگ بازی کی اجازت ہوگی،نوٹیفکیشن جاری*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار، نشتر اور اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن
7 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام،سکیموں اور ٹھیکیداروں کو ادائیگیوں کیلئے ایم سی ایل نے 10 ارب 43 کروڑ کے فنڈز مانگ لئے،مراسلہ
7 دن ago
سی ای او شہریار عارف خان کی ہدایت پر شہری اور مضافاتی علاقوں میں تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کے اطراف باؤنڈری والز تعمیر،شجر کاری
1 ہفتہ ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے ڈائریکٹر ورکشاپ ملک غیاث کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،سرفراز حسین کی ہیٹ ٹرک*
1 ہفتہ ago

