وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو مؤثر اور شفاف انداز میں آگے بڑھانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 کا ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، نیسپاک اور واسا کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں فیز 2 کے تحت جاری تمام ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہر سائٹ پر سیفٹی پروٹوکولز اور کوالٹی اسٹینڈرڈز پر بریفنگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر لاہور نے نیسپاک اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام کے معیار کی سخت نگرانی یقینی بنائی جائے اور کسی بھی مرحلے پر معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے، انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیز 2 کے تمام منصوبوں میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنائی جائے گی اور ترقیاتی اسکیموں میں میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اجلاس میں تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی کہ ایل ڈی پی کی بروقت تکمیل کیلئے باہمی کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنایا جائے جبکہ واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو تعمیراتی کام کے دوران پیدا ہونے والی تکنیکی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دی گئی تاکہ منصوبوں کی رفتار متاثر نہ ہو، ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس امر پر بھی زور دیا کہ دورانِ تعمیر شہریوں کی نقل و حرکت میں کم سے کم دشواری کیلئے جامع انتظامات کئے جائیں اور سیفٹی پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ان ترقیاتی منصوبوں کو اپنی ملکیت سمجھ کر ان کا خیال رکھیں تاکہ یہ اقدامات طویل مدت تک عوامی سہولت اور شہری معیارِ زندگی میں بہتری کا باعث بن سکیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن اور ضلعی انتظامیہ لاہور کی مؤثر قیادت کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 کی منظم پیشرفت شفاف طرز حکمرانی، مربوط ادارہ جاتی تعاون اور عوامی فلاح کے عزم کا واضح مظہر ہے جس سے شہریوں کو بہتر انفراسٹرکچر، محفوظ تعمیراتی ماحول اور سہل آمد و رفت کی سہولت میسر آ رہی ہے۔
Read Next
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago


