وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی میں گندے پانی کی صفائی اور ری سائیکلنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ٹی پی ون (TP1) سے 100 ایم جی ڈی پانی کی سیکنڈری ٹریٹمنٹ کو 31 دسمبر تک یقینی بنانے کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 30 جون تک 30 تا 35 ایم جی ڈی پانی کی ٹریٹمنٹ کا عبوری ہدف بھی مقرر کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ صرف طویل المدتی وژن نہیں بلکہ کراچی کے عوام کو اسی سال واضح بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ گندے پانی کی صفائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مراد علی شاہ نے کراچی کے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور ری سائیکلنگ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ٹی پی فور (TP4) منصوبے کو شہر کے واٹر مینجمنٹ سسٹم کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا اور متعلقہ اداروں کو فیصلوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں جاری ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تکمیل، ٹی پی ون کی فوری بحالی، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت ٹی پی فور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اینڈ ری سائیکلنگ منصوبے کو مالیاتی کلوزنگ اور عملی آغاز کی جانب تیزی سے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ٹائم لائنز اور رابطہ کاری : وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹی پی ون 100 ایم جی ڈی صلاحیت کا پلانٹ ہے اور فوری اقدامات سے 30 جون تک 30 تا 35 ایم جی ڈی آپریشنل کیا جا سکتا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ پلانٹ کو 31 دسمبر 2025 تک مکمل فعال بنانے کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ انہوں نے مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فنڈز فراہم کیے جائیں گے مگر کام فوری شروع ہونا چاہیے۔ کراچی کے ویسٹ واٹر مینجمنٹ میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی، واٹر بورڈ اور پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ تمام زیر التوا امور فوری حل کیے جائیں تاکہ منصوبوں پر ہموار انداز میں عملدرآمد ہو سکے۔ جی ٹو جی فریم ورک: اجلاس میں بتایا گیا کہ دسمبر 2025 میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور انرٹیک ہولڈنگ کمپنی کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ (G2G) فریم ورک کے تحت مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ مالیاتی استحکام کے لیے عالمی اداروں نے بھی تعاون کا اعلان کیا ہے: ورلڈ بینک نے 100 ملین ڈالر ویابیلیٹی گیپ فنڈنگ دینے کا وعدہ کیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 50 ملین ڈالر فراہم کرنے کا عزم کیا۔ سندھ حکومت نے 80 ملین ڈالر کیپیکس فنڈنگ دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ وعدے سندھ کی اصلاحاتی پالیسی اور کراچی کے مستقبل پر عالمی اعتماد کا مظہر ہیں۔ صنعتی فوائد اور منصوبے کا دائرہ کار: ڈی بی ایف او ایم ٹی (DBFOMT) ماڈل کے تحت ٹی پی فور منصوبے میں 22 کلومیٹر طویل انٹرسیپٹر (200 تا 250 ایم آئی جی ڈی صلاحیت)، تقریباً 100 ایم جی ڈی کا ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 40 ایم جی ڈی کا ری سائیکلنگ پلانٹ شامل ہے، جو کورنگی انڈسٹریل ایریا اور کورنگی کریک انڈسٹریل پارک کو صاف شدہ پانی فراہم کرے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صنعتوں کو ری سائیکل شدہ پانی کی فراہمی سے پینے کے پانی پر دباؤ کم ہوگا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ زمین سے متعلق مسائل پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹی پی فور سائٹ پر اراضی کے معاملات فوری حل کیے جائیں۔ 140 ایکڑ اراضی پہلے ہی کلیئر ہے اور تعمیر کے لیے کافی ہے۔ ڈپٹی کمشنر فوری سروے، حد بندی اور سرکاری الاٹمنٹ یقینی بنائیں۔ فوری ریلیف: اجلاس میں اس امر کی تصدیق کی گئی کہ ٹی پی ون سے 100 ایم جی ڈی پانی کی سیکنڈری ٹریٹمنٹ کے لیے 5 ارب روپے مختص کر دیے گئے ہیں جبکہ 30 جون تک 30 تا 35 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ کا عبوری ہدف بھی مقرر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر کہا یہ صرف طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کراچی کو اسی سال نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
مون سون کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ اور عوام کو بلا تعطل بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلٰی سندھ
2 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
2 دن ago
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
3 دن ago
*خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو ڈپلومیسی فیسٹیول 2026 میں شرکت*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
Related Articles
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
3 دن ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سندھ ماسٹر پلان اتھارٹی کا دورہ، جدید جی ائی ایس ٹیکنالوجی کی باقاعدہ رونمائی
4 دن ago
سید مراد علی شاہ کی امریکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں توانائی، ٹیکنالوجی،انفراسٹرکچر اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
4 دن ago



