ڈسکہ سٹی میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب انٹر سٹیز پراجیکٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر اور سی او میونسپل کمیٹی ڈسکہ یاسر گیلانی نے صوبائی وزیر کو جاری ترقیاتی منصوبے پر کام کی فزیکل اور فنانشل پراگریس کی بابت تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ہدایت کے منصوبوں کی ٹائم لائن کو فالو کیا جائے اور مفاد عامہ کی ترقیاتی کاموں کو معیار کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر سیکیورٹی گیئر کا خیال رکھا جائے اور ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت بیٹ وائز صفائی ستھرائی کے عمل کو ایمپلیمنٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام پراجیکٹس کا مقصد ڈسکہ کی عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ محکموں کے مقامی حکام اپنے تمام تر توجہ ڈویلپمنٹ ورکس کی کوالٹی اور رفتار پر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ بلا وجہ منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کی تعمیر و ترقی کے تاریخی منصوبے کی تکمیل پر حکومت پنجاب ہر ممکن وسائل مہیا کررہی ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ایک ایک پائی پوری ایمانداری اور دانش مندی سے خرچ کریں تاکہ یہ منصوبے دیرپا ثابت ہوں اور عوام عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکے۔اس موقع پر وزیر بلدیات کی ٹیم ڈاکٹر رومان عاشر میاں اور سٹی صدر ڈسکہ محمد افضل منشاء موجود تھے۔






