صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے سندھو دیش کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرتی کو تقسیم کرنے کی سازش چھپانے کے لیے سندھو دیش کے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جوابی قرارداد عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ہماری قرارداد وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے تھی، اسے متنازع رنگ دینا اپوزیشن کی کم عقلی ہے۔ سندھ کی وحدانیت کی آئینی قرارداد کو "سندھو دیش” کا رنگ دے کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی میں سندھ کی تاریخی اور جغرافیائی وحدت کو یقینی بنایا ہے۔ اپوزیشن جتنا چاہے شور مچائے، پیپلز پارٹی سندھ کی دھرتی کی وحدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو جوڑنے والی زنجیر ہے اور اس نے وفاق کو ہمیشہ جمہوری طور پر مضبوط کیا ہے۔ سندھو دیش ہو یا جناح پور، پیپلز پارٹی ہر صورت ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ سندھ اسمبلی کا کل کا دن تاریخی تھا جب پیپلز پارٹی نے دھرتی کی تقسیم کی سازشوں کو ناکام بنایا اور پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔ صوبائی وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سندھ دشمن سازش کا حصہ ہے، جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے قرارداد کے وقت غیر حاضر رہ کر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا۔ سندھ میں رہنے والے تمام زبانیں بولنے والے عوام دھرتی کی وحدت کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو پہچان چکے ہیں۔ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ کی تقسیم کے شوشے چھوڑ رہی ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، کل سندھ اسمبلی نے یہ حتمی فیصلہ دے دیا ہے۔ سندھ کی دھرتی ہماری جان اور پہچان ہے، اس کی بقا کے لیے ہر قربانی دیں گے۔ کل کا دن سندھ کے غیور عوام کی فتح اور سازشی عناصر کی شکست کا دن تھا۔ سندھ نے پاکستان بنایا تھا اور سندھ ہی پاکستان کو مضبوط رکھے گا۔
Read Next
9 گھنٹے ago
نہر خیام کلفٹن کی بحالی اور سیوریج کے پانی کی ڈائیورژن کا منصوبہ دو ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا،وزیر بلدیات سندھ
10 گھنٹے ago
*Outcomes of Sindh CM’s China visit*
10 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جام چاکرو لینڈ فل منصوبے کا افتتاح کردیا*
3 دن ago
چین کے ساتھ تزویراتی تعاون کا نیا دور،شنگھائی الیکٹرک سندھ کی اہم ترین ترقیاتی پارٹنر ہے،مراد علی شاہ
4 دن ago
*سندھ حکومت اور ہواوے کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شنگھائی کے میئر ژو ژونگ منگ سے ملاقات،کراچی کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز
4 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سینٹرل چائنا نارمل یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی شراکت داری کی تجویز
6 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ اور چین کے صوبہ ہوبے کی قیادت میں زراعت،ٹیکنالوجی،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 دن ago



