*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*

بلدیاتی نظام میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے مطابق  نئے منتخب نمائندوں کے عہدے سنبھالنے تک موجودہ میئر یا چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھ سکے گا۔سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے ترمیمی بل 2026 کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کا بنیادی مقصد لوکل کونسلز کی کارکردگی کو بہتر بنانا، بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانا اور موجودہ قانون میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہے۔ترمیمی قانون کے تحت بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے سے 120 روز قبل حکومت الیکشن کمیشن سے نئے انتخابات کرانے کی درخواست کرے گی، نئے منتخب نمائندوں کے عہدے سنبھالنے تک موجودہ میئر یا چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھ سکے گا۔ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کو مزید اختیارات ترمیمی ایکٹ میں ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کو کونسل کے اجلاسوں کی کارروائی چلانے کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔قانون کے مطابق ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کی عدم موجودگی میں حکومت کسی دوسرے رکن کو یہ ذمہ داریاں سونپ سکے گی۔ کراچی کی کارپوریشنز کے انتظامی ڈھانچے میں میونسپل کمشنر کے عہدے کو بھی قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ترمیمی قانون کے تحت لوکل کونسلز کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ری کنسیلی ایشن فورم قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button