وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا دورہ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام،

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت جاری پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے سلسلے میں وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ فیصل شہزاد، ڈاکٹر رومان عاشر میاں اور وزیر بلدیات کی سیاسی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے۔دورے کے دوران متعلقہ آفسران نے جاری اور مجوزہ اسکیموں پر بریفنگ دی، جس میں سڑکوں کی بحالی، نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور صفائی کے انتظامات شامل تھے۔وزیر بلدیات نے ہدایت جاری کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

حکومتِ پنجاب شہری انفراسٹرکچر کی بہتری، صاف ستھرے ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، اور ڈسکہ شہر کی ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button