سیلاب و مون سون انتظامات جائزہ کے حوالے سے کمشنر لاہور نعمان یوسف کے مختلف علاقوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے راوی سائفن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ چیف انجینر محکمہ اریگیشن راشد منہاس نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ محکمہ اریگیشن اپنے لیول پر پانی کی آمد، بہاو اور سطح کو مانیٹر کررہا ہے، محکمہ اریگیشن گزشتہ سال سیلاب کے بعد اب تک مرمت و بحالی کے اہداف مکمل کر چکا ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے محکمہ اریگیشن اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ ممنوعہ مقامات سے ریت نکالنے پر کاروائیاں کریں، سٹریٹیجک برجز و بیز ایریاز سے ریت نکالنے کے باعث انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ محکمہ اریگیشن راوی کے ریلوے اور ہائی ویز کے برجز کی بیز کو مکمل کلیر کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے انسانی جان و مال اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے ہم سب کی برابر کی ذمہ داری ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔تین روزہ تقریبات انتظامات کا جائزہ لیا*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی شیخوپورہ رانا عدیل تصور کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ.*
5 دن ago
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کریم داد چغتائی کی اپنے دفتر میں عوامی شکایات کی سماعت
5 دن ago
*ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت پراپرٹی ٹربیونل اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس*
5 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا میو ہسپتال کا دورہ، آگ بجھانے والے آلات اور فائر ہائیڈرینٹس کی فعالیت کا جائزہ
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف وڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا میو ہسپتال و چلڈرن ہسپتال کا دورہ*
6 دن ago
*نبی آخر الزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی،ناانصافی بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،کمشنرلاہور*
7 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بھاٹی چوک میلاد سبیل کیمپس سے شہریوں میں پانی،جوس اور مٹھائی تقسیم کی
7 دن ago



