ترجمان میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات کے مطابق مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر بھر میں ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور بلدیاتی ادارے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔بلدیہ ٹاؤن اور کیماڑی ٹاؤن کے یونین کونسل اراکین اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو بارشوں کے دوران مشکلات سے بچانے کے لیے صفائی ستھرائی، کچرے کی بروقت منتقلی، برساتی نالوں کی نگرانی اور نکاسی آب کے انتظامات کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں شہر میں جاری ترقیاتی اور بلدیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ مون سون ایمرجنسی پلان پر بھی تیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ پاکستان میں مون سون سیزن کا آغاز ہو چکا ہے اور ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر کراچی کے لیے بھی خصوصی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ عملے کو بارشوں کے دوران اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر کے نشیبی اور حساس علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے جہاں اضافی عملہ، جیٹنگ اور سکشن مشینیں اور دیگر ضروری وسائل تعینات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بلدیاتی قیادت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے مزید کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر تمام بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہیں اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، گٹروں اور مین ہولز کے ڈھکن کھولنے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی کو ایک جدید، صاف ستھرا اور محفوظ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی حکومت دن رات کوشاں ہے جبکہ مون سون بارشوں کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔
Read Next
2 دن ago
کورنگی لانڈھی فلائی اوور کی تکمیل ترقیاتی سفر میں اہم پیشرفت ہے،کرم اللہ وقاصی ترجمان میئر کراچی
2 دن ago
*سائٹ سپر ہائی وے صنعتی علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، 15 دسمبر سے قبل تکمیل کا اعلان*
5 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع ملیر میں میمن گوٹھ روڈ بحالی منصوبے کا افتتاح کردیا۔
6 دن ago
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی مزید مؤثر بنانے کا حکم
1 ہفتہ ago
سیرتِ طیبہ ﷺ کو مشعلِ راہ بنا کر بہترین معاشرہ قائم کیا جا سکتا ہے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد
Related Articles
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کی سربراہی میں میر رضا قتل کیس پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا گیا ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago
گارڈن پمپنگ اسٹیشن 21 سال بعد بحال، پانی کی سپلائی شروع ہوگئی،مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
1 ہفتہ ago




