​شہریوں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر 10 کلو کا تھیلا 1,100 روپے اور 20 کلو کا تھیلا 2,200 روپے میں باآسانی دستیاب ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ

ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے بتایا ہے کہ​15 جولائی 2026 کو لاہور اور راولپنڈی کی مارکیٹوں میں مجموعی طور پر ساڑھے 6 لاکھ کلو سے زائد آٹے کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔​مارکیٹ میں آٹے کی کمی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، فیلڈ مانیٹرنگ اور زمینی حقائق وافر دستیابی کی تصدیق کرتے ہیں۔​ ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی سمیت صوبے کے بڑے اضلاع میں آٹے کی فراہمی مکمل طور پر وافر، بلاتعطل اور پُرسکون انداز میں جاری ہے، اور مارکیٹ میں آٹے کی قلت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام تر باتیں زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔

انہوں نے​بتایا کہ ​محکمہ خوراک پنجاب روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ مانیٹرنگ اور فلور ملز کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے 10 کلو اور 20 کلو کے آٹے کے تھیلوں کی سپلائی کو یقینی بنا رہا ہے۔ صرف 15 جولائی 2026 کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق

​ضلع لاہور کی مارکیٹوں میں 10 کلو وزنی آٹے کے 314,361 تھیلے فراہم کیے گئے۔جبکہ

​ضلع راولپنڈی کی مارکیٹوں میں 10 کلو وزنی آٹے کے 376,875 تھیلے فراہم کیے گئے۔​یہ سپلائی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ آٹے کی پیداوار اور مارکیٹ تک ترسیل کا پورا سلسلہ انتہائی کامیابی کے ساتھ بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔

​ امجد حفیظ نے واضح کیا ہے کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق​10 کلو آٹے کا تھیلا 1,100 روپے اور

​20 کلو آٹے کا تھیلا2,200 روپے

​میں مارکیٹ میں عام صارفین کے لیے باآسانی دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے مانیٹرنگ سیل کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں آٹے کی طلب میں نسبتاً کمی دیکھی گئی ہے، تاہم اس کے باوجود مارکیٹ میں آٹے کا سپلائی کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے تاکہ صارفین کو کسی بھی مرحلے پر کوئی پریشانی پیش نہ آئے۔​​ڈائریکٹر جنرل فوڈ نے مارکیٹ میں 10 اور 20 کلو کے تھیلوں کی فراہمی میں کمی یا قلت کے حوالے سے پھیلنے والے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت کے برعکس قرار دیا ہے اور بتایا کہ روزانہ کی فیلڈ مانیٹرنگ رپورٹس اس بات کی مکمل تصدیق کرتی ہیں کہ مارکیٹ آٹے کی وافر مقدار میں موجود ہے۔​ڈائریکٹر جنرل فوڈ میں مزید بتایا کہ حکومتِ پنجاب فلور ملز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہی ہے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری آٹے کی بلاتعطل فراہمی ہر صورت جاری رہے سکے اس زضمن میں محکمہ خوراک صارفین کے مفادات کے تحفظ اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button