وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نےصوبائی دارالحکومت میں قائم مختلف سرکاری محکموں کا اچانک دورہ کیا، جس کا بنیادی مقصد دفتری نظم و ضبط، ملازمین کی وقت پر موجودگی اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔اس غیر متوقع دورے کے دوران وزیر اعلیٰ نے مختلف شعبہ جات کا خود معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران و ملازمین کے حاضری رجسٹرز کی ذاتی طور پر پڑتال کی۔ متعدد محکموں میں افسران اور عملے کی غیر حاضری اور تاخیر سے آمد پر انہوں نے شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقع پر ہی اس کا سخت نوٹس لیا۔ وزیر اعلیٰ نے غیر حاضر عملے کے خلاف فوری طور پر تادیبی اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔وزیر اعلیٰ امجد حسین آزر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والا ہر ملازم عوام کے سامنے جوابدہ ہے اور فرائضِ منصبی میں کسی بھی قسم کی غفلت، سستی یا لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی اور شہریوں کے مسائل کا بروقت حل ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے تمام محکموں کے سربراہان کو سختی سے پابند کیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ملازمین کی حاضری کو بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے یقینی بنائیں اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کو فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں، اس لیے تمام افسران اپنے دفاتر کے دروازے شہریوں کے لیے کھلے رکھیں تاکہ لوگوں کو اپنے روزمرہ کے کاموں کے لیے بار بار چکر نہ کاٹنے پڑیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے اچانک دورے جاری رہیں گے اور دفتری نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
چلاس 100 بیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ 2007 سے اب تک نامکمل
2 دن ago
سی بی ایمز کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کی منصوبہ بندی اور معیار میں نقائص سامنے آئے ہیں،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
3 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا 2 میگاواٹ پاور پروجیکٹ مٹھاٹ رائیکوٹ کا دورہ
3 دن ago
ہارویسٹ ایکسپو 2026 گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا بڑا ایکسپو،سی ایم نے افتتاح کردیا
4 دن ago






