ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی جانب سے رمضان کی پرنور سعادتوں میں روزہ داروں کو صاف ماحول کی فراہمی ممکن بنانے کے لیے صفائی کے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں نے رمضان صفائی پلان پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے آخری عشرے کی مناسبت سے 1500 مساجد کی صفائی دھلائی کا ہدف مکمل کر لیا ہے۔ ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر تمام ٹاؤنز میں تراویح کے مقامات، جامع مساجد اور ممکنہ راستوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے 23 رمضان سہولت اور نگہبان بازاروں میں ورکرز صفائی فرائض پر تعینات ہیں۔عوام کی سہولت کیلئے رمضان سہولت بازاروں کے اطراف اضافی کنٹینرز اور ویسٹ بنز نصب کی گئی ہیں۔رمضان سہولت بازاروں میں صبح اور شام کی شفٹ میں ورکرز صفائی انتظامات پر مامور ہیں۔ شہر میں سجنے والے نگہبان افطار دستر خوانوں کی صفائی پر بھی عملہ تعینات ہے۔ شہر میں موجود 250 چھوٹے بڑے قبرستانوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ مزید برآں رمضان سہولت بازار سے موصول ہونے والی شکایات کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایت کی صورت میں ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔
Read Next
8 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
9 گھنٹے ago
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
20 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
3 دن ago
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے ستمبر کا شیڈول جاری کر دیا
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3مسمار،تین سربمہر
1 ہفتہ ago
سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کی دو روزہ تقریبات:بہترین صفائی سہولیات فراہمی کیلئے سی ای او شہریار عارف خان خود فیلڈ میں متحرک
2 ہفتے ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل کا مال روڈ اور ہال روڈ پر پارکنگ انتظامات کا جائزہ،تجاوزات کے خلاف آپریشن سخت
2 ہفتے ago


