*مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب واسا کا مرکزی کنٹرول روم مکمل فعال،مرکزی ہیلپ لائن 1334 چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کے لیے پنجاب واسا کا مرکزی کنٹرول روم مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مون سون کے دوران فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں اور کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات ہر وقت مکمل رکھیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ تمام واسا ایجنسیوں کی مشینری، آلات اور دیگر ضروری وسائل کو ہر وقت مکمل طور پر فعال اور آپریشنل رکھا جائے تاکہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے تمام واسا حکام کو ہائی الرٹ رہنے اور مون سون کے دوران فوری ردِعمل کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے پنجاب واسا کی مرکزی ہیلپ لائن 1334 کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اربن فلڈنگ، بارشی پانی اور نکاسیٔ آب سے متعلق اپنی شکایات فوری طور پر ہیلپ لائن پر درج کرائیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مون سون کے دوران تمام واسا ایجنسیاں مسلسل مانیٹرنگ، فوری رسپانس اور مؤثر فیلڈ آپریشنز کو یقینی بنائیں۔ تمام افسران اور فیلڈ ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور ہائی الرٹ رہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مون سون کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، بروقت نکاسیٔ آب اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور مکمل تیاری کے ساتھ کام کریں تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دوران بہترین ممکنہ سہولیات اور بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

جواب دیں

Back to top button