وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت بلاسود قرضوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر کو محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام چند ہی روز میں مقبولیت پکڑنے لگا۔ نئی منزل بنانے،گھر کی مرمت یا نئے کمرے کی تعمیر کیلئے 5 سے 10 لاکھ تک بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ کچھ ہی دنوں میں37 ہزار سے زائد افراد نے آن لائن درخواستیں جمع کروا دیں جبکہ تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ 5 لاکھ قرض پر صرف 4700 جبکہ 10 لاکھ پر 9 ہزار 300 روپے ماہانہ اقساط ادا کرنا ہوں گی۔ دوسری طرف اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام میں بھی درخواست گزاروں کی تعداد 13 لاکھ 36 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ 74 ہزار 842 افراد میں تقریباً 226 ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھروں کی مرمت جیسی بنیادی ضروریات کی تکمیل کیلئے بلاسود قرضوں کی منظوری سے آسانیاں پیدا کی ہیں۔ کم آمدن والوں کو نئی منزل یا کمرے کی تعمیر کیلئے چند ہزار ہی ماہانہ ادائیگی بوجھ نہ ہوگی۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ پنجاب میں عوامی سہولت،فلاح اور سستے رہائشی منصوبوں کے وعدوں کو حقیقت میں بدلتا دیکھا جارہا ہے۔
Read Next
1 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
2 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
2 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
2 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
3 دن ago






