پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،ساجد چوہان ممبر جوڈیشل،نوید شہزاد مرزا ممبر ٹیکسز،فرحان فاروق ایم ڈی سیڈ کارپوریشن تعینات

حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ڈاکٹر ساجد چوہان کو ممبر جوڈیشل بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے۔

عبدالشکور کمشنر، پنجاب ریونیو اتھارٹی ساہیوال کو خالی آسامی پر ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر ڈائریکٹر جنرل شہر خموشاں اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔عصمت اللہ ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس) بہاولپور کا فوری اثر سے تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محبوب الٰہی ڈپٹی ڈائریکٹر (ڈیولپمنٹ)، سیالکوٹ کو ڈائریکٹر (ڈویلپمنٹ) بہاولپور لگا دیا گیا ہے۔ثانیہ صافی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جہلم کو طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے انہیں 47 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس (MCMC) میں شرکت کے قابل بنانے کے لیے مزید حکم کے لیے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔محمد ابوبکرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھا کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) جہلم تعینات کیا گیا ہے۔غلام سرور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، نارووال کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھا تعینات کیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد ابوبکر کا تبادلہ کیا گیا ہے۔محمد ابوبکر کو عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کرتے ہوئے، وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر، ستھرا پنجاب ایجنسی، سرگودھا کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔عنبرین چوہدری ڈائریکٹر، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نارووال تعینات کیا گیا ہے، ان کی جگہ غلام سرور کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ وہ اپنے فرائض کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر، سُتھرا پنجاب ایجنسی، نارووال کے عہدے کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔تقرری کے منتظر محمد عمر کو ڈائریکٹر، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کیا گیا ہے۔ منیبہ فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ خزانہ، حکومت پنجاب، کو ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔ ماہم مشتاق سیکشن آفیسر، ہوم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو ڈپٹی سیکرٹری، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔نوید شہزاد مرزا منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب سیڈ کارپوریشن کو تبدیل کر کے ممبر (ٹیکسز) بورڈ آف ریونیو، پنجاب کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔فرحان فاروق آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو منیجنگ ڈائریکٹر، پنجاب سیڈ کارپوریشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ کریم بخش ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ملتان کو فوری طور پر تبدیل کر کے اسپیشل سیکرٹری، جنگلات اور جنگلی حیات کا محکمہ، جنوبی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔محمد ارشد گوپانگ ایڈیشنل کمشنر (ریونیو)، ملتان کو فوری طور پر تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری، HUD اور PHE ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔اخلاق احمد خان ایڈیشنل کمشنر (کنسولیڈیشن)، ملتان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر (ریونیو) ملتان تعینات کیا گیا ہے۔ شاہد عباس ایڈیشنل سیکرٹری، ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ، جنوبی پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button