وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، لیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے اندرون شہر، اسلام پورہ، بابا گراؤنڈ ، مال روڈ، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ اور ملحقہ شاہراہوں سے نکاسی آب کا جائزہ لیا۔ واسا افسران نے بارشی پانی کی نکاسی،دستیاب عملے اور مشینری بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں، واسا افسران کو فیلڈ آپریشن کی خود نگرانی کرنا ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب بارشوں، ممکنہ سیلابی صورتحال اور نکاسی آب کی صورتحال کا خود جائزہ لے رہی ہیں۔ تمام واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ کسی بھی علاقے میں نااہلی یا سنگین غلطی کی صورت میں متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا۔ مسلسل بارشی صورتحال کے باوجود نکاسی آب کے تیز آپریشن سے حالات معمول پر ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں شکایات کی صورت میں اضافی مشینری اور عملہ فوری روانہ کیا جائے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں یومِ دفاعِ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
3 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
4 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
4 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
4 دن ago






