لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تین سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سیٹ پر کام کرنے والے 51 افسران کو تبدیل کر دیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ڈی جی ایل ڈی اے کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل سابق ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کلرکوں کو بڑے پیمانے پر تبدیل کیا تھا جن کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب تھی۔جن افسران کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں زیادہ تعداد اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کی ہے ۔اس کے علاوہ بااثر پرائیویٹ سیکرٹریز اور سٹاف آفیسر بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ چیف ٹاؤن پلانر صاحبان نے چیف سیکرٹری اور ڈی جی ایل ڈی اے کو ان تبادلوں میں بھی چکا دے دیا ہے من پسند افسران کو بچا کر دیگر افسران کو تبدیل کروا دیا ہے جن کو ابھی کچھ عرصہ ہی تعینات ہوئے ہوا ہے۔





