وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت پنجاب حکومت کا واٹر سیکٹر میں ایک اور عالمی اعزاز،منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔گلوبل واٹر الائنس کے تحت واسا لاہور پرتگال کی واٹر یوٹیلیٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔واسا لاہور کی عالمی سطح پر تربیتی ادارے کے طور پر رجسٹریشن ایک اہم اعزاز ہے۔یورپی یونین نے واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ کے لئے واسا لاہور کی تجویز منظور کر لی۔یورپی یونین کی جانب سے منصوبے کے لیے 350,000 امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔24 ماہ پر مشتمل منصوبے کا مقصد واسا قصور اور واسا چنیوٹ کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا ہے۔منصوبے میں تربیت، تجربات کے تبادلے، بین الاقوامی تجربات سے استفادے اور تکنیکی معاونت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ واسا لاہور اب دوسرے ممالک کی واٹر یوٹیلیٹی کے لیے بھی مینٹور کے طور پر کام کر سکے گا، جو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
18 گھنٹے ago
*اے ڈی بی لون ریویو مشن کا محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا دورہ*
22 گھنٹے ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقے میں کھلی کچہری، سائلین کے مسائل سنے۔*
3 دن ago
*پنجاب حکومت کا منفرد ریکارڈ/ کم وقت میں 243 ارب روپے سے زائد بلاسود قرضوں کی فراہمی*
3 دن ago






