خیبرپختونخوا کے بلدياتی ملازمین اور پنشنرز کا اہم اور پرزور مطالبہ! 📢

ہم صوبہ خیبرپختونخوا کے بلدياتی ملازمین اور پنشنرز حکومتِ خیبرپختونخوا، خاص طور پر وزیرِ اعلیٰ محمد سہیل آفریدی ، مشیر خزانہ مذمل اسلم خان ، وزیرِ بلديات مینا خان آفریدی، چیف سیکریٹری سید شہاب علی شاہ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری عابد مجید ، سیکریٹری مالیات ریٹائرڈ کپٹن کامران احمد خان ، سیکریٹری قانون اختر سعید ترک ، سیکرٹری بلديات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفر الاسلام خٹک ، سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا وحید الرحمان اور تمام ممبران صوبائی اسمبلی سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ بلدياتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے مسئلے کو اولین اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے:🔹 ہمارے اہم مطالبات:

بلدياتی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے:صوبائی اسمبلی سے بلدياتی ملازمین کی تنخواہیں آن لائن ٹریژری بذریعہ اکاؤنٹ فور کے جاری کرنے کا بل فوری طور پر پاس کیا جائے یا بذریعہ سرکولر سمری ایگزیکٹیو آرڈر صوبائی کابینہ سے منظوری حاصل کی جائے:تاکہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز میں پائی جانے والی بے چینی، پریشانی اور بے یقینی کی صورتحال کا خاتمہ کیا جائے:آج یہ ہر ملازم اور پنشنرز کا پرزور مطالبہ ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کے اس نظام کو محفوظ بنایا جائے تاکہ ہر مہینے ملازمین کو دربدر نہ ہونا پڑے:ملازمین کے حقوق کی اس آواز کو مزید آگے بڑھائیں اور زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جا سکے:

جواب دیں

Back to top button