*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سر گنگا رام ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ*

کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات، سیفٹی آلات، فائر ہائیدرینٹس اور صفائی ستھرائی انتظامات جائزہ کے لئے ہسپتالوں کے دورے جاری ہیں۔ کمشنرلاہور نعمان یوسف نے سر گنگا رام ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں فائرہائڈرینٹس، فائر بریگیڈ رسائی، ہنگامی اخراج، آگ بھجانے والے آلات اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔ اس موقع پر 1122ریسکیو، واسا، سی اینڈ ڈبلیو، سول ڈیفنس و ضلعی افسران ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور سیفٹی آلات کی تنصیب، فعالیت اور صفائی معیار کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے زچہ بچہ بلاک سمیت دیگر شعبہ جات کیلیے سیفٹی اقدامات کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے گائنی وارڈ، نرسری، ایمرجنسی اور میل وارڈز کا دورہ کیا، وارڈز میں مریضوں سے طبی سہولیات فراہمی بارے دریافت کیا۔ہسپتال دورے کے موقع پر کمشنرلاہور نعمان یوسف نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 و دیگر محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ٹیمیں فائر ایکسٹنگوئشرز، واٹر باوزرز، ہائیڈرنیٹس، ایمرجنسی اخراج کیلئے ہدایات کو نشانوں سے واضح لکھیں، ہسپتالوں کے بیرون میں بھی الیکٹرسٹی سپلائی کو مکمل محفوظ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فائرہائیڈرینٹس کیلئے واٹر سٹوریج صلاحیت کو بڑھایا جائے، ہسپتال انتظامیہ کے ہمراہ ضلعی ٹیمیں موجود ہیں کوئی رخنہ نہیں رہنا چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 لاہور کے تمام ہسپتالوں کو چیک کررہا ہے، واسا واٹر لائنز چیک کررہی ہے، فائر ہائیڈرینٹس فعال ہیں اور سیفٹی آلات استعمال کی تربیت و ورکشاپس بھی جاری ہیں، لاہور کے تمام ہسپتالوں کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔

جواب دیں

Back to top button