*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،پیش کردہ کیسز کا جائزہ و منظوری*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں پیش کردہ کیسز کا جائزہ و منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو نے اپنے اپنے زونز سے متعلقہ کیسز بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈ ی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پی اینڈ ڈی سے منظور شدہ کیسز کا لینڈ یوز یقینی بنایا جائے۔پی اینڈ ڈی میں پیش ہونے والے کیسز کی منظوری سے قبل غیر قانونی کمرشل پیلنٹی کا حصول یقینی بنایا جائے۔

ٹیپا سکول کے کیسز کا این او سی جاری کرنے سے قبل ڈراپ لین موقع پر بنوائے۔ اجلاس میں پیٹرول پمپ، سکول، بحالی سنٹر، میڈیکل سنٹر، ریسرچ و ایجوکیشن سنٹر اور دیگر کیسز منظور و مسترد کیے گئے۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، نمائندہ ایم سی ایل، ڈائریکٹر ٹیپا،ایل ڈی اے، ایم سی ایل، ٹیپا، واسا اور ڈی سی آفس کے نمائندے، چیف ٹاؤن پلانر اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے تمام زونز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button