تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور

کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ ماحولیات کو انسداد سموگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹرویز کے گرد ایریاز میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کیلئے 144کے تحت کاروائیاں کریں، غیر معیاری فیول، کوڑے اور ٹائر کو جلانے پر مکمل پابندی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گرین ویسٹ کو آگ لگانا قابل گرفت جرم ہے اس پر پی ایچ اے، ستھرا پنجاب اور ماحولیات ٹیمز کاروائی کریں، ٹریفک پولیس اور ریجنل ٹرانسپورٹ ذمہ داران دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو جرمانے و کمپاونڈ کریں، زیگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر سیاہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد سموگ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ ماحولیات کے افسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ و محکمہ زراعت کے سکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں، فصل باقیات کو آگ لگانے پر سخت ایکشن ہوگا۔ کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ سموگ سکواڈز سرکاری و نجی تعمیراتی جگہوں پر سموگ ایس اوپی ز کے مطابق مانیٹرنگ کریں، سرکاری و نجئ تعمیراتی جگہوں پر ایس او پیز خلاف ورزی پر یکساں قانونی کاروائی کی جائے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی قصور آصف رضا، ڈی سی ننکانہ رعنا حمید، ڈی سی شیخوپورہ رانا تصور عدیل نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل کمشنر لاہور بلال حسن نے اجلاس میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button