کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے لکشمی چوک، جین مندر، فیروزپور روڈ، قرطبہ چوک، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، اللہ ہو چوک کا دورہ کیا اور جاری نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران کمشنر لاہور نعمان یوسف نے واسا انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کیں۔ کمشنرلاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ مین روڈز کے ساتھ ساتھ ذیلی روڈز و نشیبی ایریاز پر بھی یکساں فوکس کریں، مال روڈ اور جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں زیادہ بارش ہوئی ہے ایریاز کو کم سے کم وقت میں کلیر کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فیلڈ میں ہے، نکاسی آب آپریشن کے بعد صفائی آپریشن بھی ناگزیر ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ تمام ایریاز میں واسا کے کیمپس اور ڈسپوزل اسٹیشنز پوری صلاحیت سے فعال ہیں، جن علاقوں میں بارش رک گئی ہے ان ایریاز کو کم سے کم وقت میں کلیر کیا جاچکا ہے، تمام ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیر ہیں، شہر میں ہر پوائنٹ پر نکاسی آب کے لیے ٹیمیں موجود جبکہ مزید ورکنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران متواتر آپریشن جاری رہنے سے بھی پانڈنگ جلد کلیر ہو جاتی ہے، نکاسی آب کے مکمل ہونے کے بعد ایریاز کا صفائی آپریشن شروع ہوگا۔ کمشنر لاہور نے کہا مزید بارش کیصورت میں ٹیمیں ایریاز میں بروقت ردعمل دینے کیلئے موجود ہیں۔

جواب دیں

Back to top button