حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل

حکومت پنجاب نےسابق پی سی ایس / پی ایم ایس آفیسرز (BS-17) کے 47 افسران کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر / ڈپٹی سیکرٹری اور مساوی عہدوں (BS-18) کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ صوبائی سلیکشن بورڈ-II نے 20.08.2026 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں غور کیا تھا۔ بورڈ کی سفارشات پر چیف سیکرٹری/مجاز اتھارٹی نے مندرجہ ذیل سفارشات کو منظور کرتے ہوئے 47 افسران کی گریڈ 17 سے 18 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ترقی پانے والوں میں ڈپٹی چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور محمد جمیل بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button