ایل ڈی اے کے مزید 14 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تبدیل،نوٹیفکیشن جاری

ایل ڈی اے نے مزید14 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 5 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹرز کا تعلق جنرل کیڈر جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا ٹاون پلاننگ سے ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جن افسران کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں محمد صابر، باسط عزیز، غلام عباس، سبیتا سجاد،ریما آفتاب، علی ریاض،حنا رخ، محمد جنید،محمد شاہ جمال، محمد مصدق شاکر، شفقت علی،صدف سعید،کنول قیوم، محمد زبیر، محمد جاوید، عتیق الرحمان، وقار احمد جاوید، حافظ محمد عاطف امتیاز اور علی حسن شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button