ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے میں فیلڈ سرگرمیوں کے دوران انسپکشن میکانزم میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے تمام ونگز کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ایل ڈی اے کا عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران کیو آر کوڈ پر مبنی کارڈ آویزاں کرنے کا پابند ہے۔ایل ڈی اے افسران و عملہ فیلڈ سرگرمیوں کے دوران ایل ڈی اے کی جیکٹس پہنیں گے۔ایل ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، انسپکٹر، انفورسمنٹ ٹیمیں، سروئیر و دیگر عملہ ان ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔ان اقدامات کا مقصد ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف شکنجہ سخت کرنا ہے۔ شہری انسپکشن کے لیے آنے والے عملہ سے ان کی شناخت بارے ضرور پوچھیں۔ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کے بارے فوری پولیس کو اطلاع کریں۔ایل ڈی اے کے نام استعمال کرنے والے پرائیویٹ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔





