چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ماہ رمضان میں اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے بیس لائن ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کردی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان میں اشیاء کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت متحرک، چیف سیکرٹری پنجاب کی ماہ رمضان میں اشیاء کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے بیس لائن ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایت کردی-چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس، 24فروری کی اشیاء خوررونوش کی قیمتوں کو بطور بیس لائن ڈیٹا لیا جائےگا، ماہ مقدس کے دوران اشیاء کی قیمتوں کا موازنہ اسی بیس لائن ڈیٹا سے کیا جائیگا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ انتظامی افسران اشیاء کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنائیں-

جواب دیں

Back to top button