وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تاریخی اقدام اٹھایا ہے-ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے سپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیاہے-ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیاہے-دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار 25بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیاہے-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب کا پہلاو ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے۔دیہی خواتین کے لئے ٹرانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ طالبات اور مریض خواتین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفر کرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
1 دن ago
یومِ آزادی کا دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے نام،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد
2 دن ago
پنجاب میں مزید 26 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریاں
2 دن ago
پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی میں لیڈ لے گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب سیف جیل منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ؛*
Related Articles
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
6 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
1 ہفتہ ago


