وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کے بڑے منصوبے کی اصولی منظوری دے دی- 550 ملین روپے کی لاگت سے منصوبے پر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور عملدرآمد کرا ئے گی،ماہرین کی مدد سے مری کو اس کے قدیمی حسن کے مطابق بحال کرے گی-منصوبہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے مری ٹورازم ڈویلپمنٹ پلان کاحصہ ہے – والڈ سٹی اتھارٹی لاہور مری کی مقامی آبادی اور انتظامیہ کی مدد اور مشاورت سے پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی -ایک سال کے عرصے میں مری روڈ کی تاریخی خوبصورتی بحال کی جائے گی-تاریخی پیدل راستے بحال کئے جائیں گے، صفائی ستھرائی مثالی ہوگی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی-مال روڈ پر موجود دکانوں اور عمارتوں کو قدیمی تعمیراتی انداز میں بحال کیا جائے گا- دکانوں اور عمارتوں پر لگے تشہیری بورڈ بھی ایک ہی شکل اور معیار کے ہوں گے -عمارتوں کو تاریخی انداز کے برقی قمقموں سے روشن کیا جائے گا- قدیم تاریخ کو زندہ کرتے ہوئے عوام کے بیٹھنے کے لئے پبلک سکوائر (چوراہا) بنایا جائے گا-سیاحوں اور عام عوام کی سہولت کے لیے معیاری واش رومز تعمیر ہوں گے -وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری کی ماضی کی سیاحتی شان بحال کریں گے- معیارپر سمجھوتہ نہیں ہوگا، مری کو عالمی سیاحتی سہولیات کا مرکز بنانا ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ مری پاکستان اور پنجاب کی سیاحت کے فروغ کا ماڈل بنے گا- گلاس ٹرین کا منصوبہ، جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر اس منصوبے کو مزید چار چاند لگائے گی-پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب مری ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سٹیرنگ کمیٹی کی سربراہ ہیں –
Read Next
11 گھنٹے ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
1 دن ago
یومِ آزادی کا دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے نام،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد
2 دن ago
پنجاب میں مزید 26 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریاں
2 دن ago
پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی میں لیڈ لے گیا،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو بریفنگ
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب سیف جیل منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ؛*
Related Articles
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
6 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
1 ہفتہ ago


