*کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کا ٹاون شپ رمضان بازار کا سرپرائز وزٹ*

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے ٹاون شپ رمضان بازار کا سرپرائز وزٹ کیا اور سبزیوں۔پھلوں ۔چکن۔چینی و دیگر اسٹالز کو چیک کیا۔انہوں نے چینی سیل پوائنٹ پر اپلیکیشن کے مطابق شہریوں کو باسہولت چینی فروخت کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن نے وزن شدہ چیزوں کے پیکٹ لیکرترازو پر دوبارہ تول کر اطمینان کیا۔اور مختلف سٹالز پر وزن کے پیمانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا۔ماڈل بازار میں تمام اشیاء کی کوالٹی ،نرخنامے اور انکی نمایاں جگہ پر آویزگی کو چیک کیا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری بڑی تعداد میں آرام کے ساتھ ہجوم یا قطاروں کے بغیر خریداری میں مصروف ہیں۔بازار انچارجز۔مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی محکموں کے فوکل پرسنز مصروف عمل ہیں۔کمشنر لاہورزید بن مقصود نے بازار میں موجود خریداروں و سینیر سٹیزنز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہوزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کیلیے رمضان ماڈل بازاروں میں بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات کیمطابق ماڈل بازاروں کے دوروں کا مقصد صد فیصد سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ ۔انہوں نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کی سہولت کیلیے قائم بازاروں کے باقاعدگی سے سرپرائز وزٹ جاری رہیں گے۔لاہور سمیت تمام اضلاع کے رمضان بازاروں میں حکومتی ہدایات کے مطابق انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button