وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں پاک چین سرحدی تجارت پر 4ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے گلگت میں آن لائن پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا۔نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے بٹن دبا کر پورٹل کا باضابطہ افتتاح کیا،جس کے ذریعے چین سے سامان لانے کے لیے رجسٹرڈ تاجروں کو ٹیکس چھوٹ کے حصول کے لیے ایک شفاف، منظم اور میرٹ پر مبنی نظام فراہم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری کامرس اینڈ انڈسٹریز نے نگراں وزیر اعلیٰ کو ٹریڈ مکینزم، ٹریڈ پورٹل، رجسٹریشن عمل، ٹیکس چھوٹ کے طریقہ کار اور متعلقہ محکمہ جات کے درمیان ہم آہنگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید اور شفاف ڈیجیٹل ٹریڈ سسٹم ہے، جس کا مقصد عوام، تاجروں، نوجوانوں اور خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور تجارتی سہولتوں کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میرٹ، شفافیت اور آسان رسائی کے اصولوں پر کاربند ہے اور یہ پورٹل انہی اصولوں کا عملی مظہر ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف رجسٹرڈ تاجروں کو سہولت ملے گی بلکہ اس کے ثمرات پوری گلگت بلتستان کی آبادی تک پہنچیں گے، تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور علاقائی معیشت مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان جدید خطوط پر ایسے اقدامات جاری رکھے گی جو عوامی مفاد، معاشی ترقی اور ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دیں۔نگران وزیر اعلی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت سے گلگت بلتستان کے عوام کو مستفید کرنے کے لیے متعلقہ محکمے بھرپور انداز میں کام کریں اور اس سلسلے میں شفافیت کو اولین ترجیح دیں۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورٹل نادرا اور ایس ای سی پی کے ساتھ منسلک کیا ہے تاکہ شفافیت یقینی ہو انہوں نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ گلگت بلتستان کے عوام کو پہنچانے کے لیے اضلا ع میں آبادی کے حساب سے کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے اور نوجوانوں اور خواتین کے لئے کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے آوارہ کتوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 3 غیر ملکی کوہ پیما جاں بحق،کئی لاپتا،پاک فوج اور مقامی کوہ پیماؤں کا ریسکیو آپریشن جاری
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے محکمہ صحت کے “ریگولرائزیشن آف سروسز آف نرسز ایکٹ 2025ء” کی منظوری دے دی
5 دن ago
جگلوٹ سکردو روڈ کی بحالی اور بیلی پل کی تنصیب،متعلقہ اداروں کو خراج تحسین
6 دن ago
*حکومتِ گلگت بلتستان اور یونیورسٹی آف لاہور کے درمیان تعلیم کی بہتری کے لیے معاہدہ طے پا گیا*
Related Articles
تورمک کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان
1 ہفتہ ago
گلگت بلتستان، بلدیاتی انتخابات 2026ء کیلئے ووٹر رجسٹریشن، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں مزید توسیع
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت انٹرنیٹ رابطہ کاری (کنیکٹیویٹی) کے مسائل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق اہم اجلاس
1 ہفتہ ago



