کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے عید الاضحٰی کے تیسرے روز صفائی آپریشن جائزہ کے حوالے سے ہربنس پورہ تا ٹھوکر کینال روڈ، چوک ناخدا شاد باغ، عامر روڈ، چائنہ سکیم اور لکھو ڈیر کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی کیمپس، روڈز صفائی اور عارضی و مرکزی ڈمپنگ سائٹس کے دورے کیے، انہوں نے چائنہ سکیم میں عارضی کلیکشن سائٹ سے مرکزی ڈمپنگ سائٹس پر آلائشیوں کی منتقلی آپریشنز اور شہر کی مرکزی ڈمپنگ سائٹ لکھو ڈیر میں مرکزی ڈمپنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔
کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر سخت گرمی میں مصروف کار ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لئے مختلف علاقوں میں قائم کیمپس میں صفائی ورکرز سے ملاقات کی شاباش دی اور عید کی مٹھائی تقسیم کی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ”صفائی ورکرز ہمارے ہیروز” ہیں انکی کاوشوں کو قابل تعریف ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ آج بھی افسران، عملہ اور صفائی ورکرز سخت گرمی کے باوجود فیلڈ میں جانفشانی سے صفائی فریضہ ادا کررہے ہیں، عید کے تیسرے روز بھی شہر کے ہر حصے کو فوکس کیا جارہا ہے، صفائی ورکرز متحرک ہیں۔ کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ لاہور شہر سمیت تمام اضلاع میں صفائی آپریشن پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوا سوفیصد کاوشیں ہوئی ہیں، انہوں نے کہا ہے پوری لاہور ڈویژن میں 3دنوں میں ابتک کل 88ہزار 9سو 27ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا ہے، صرف لاہور میں 3 دنوں میں کل 54ہزار8 سو 88ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا ہے جبکہ شیخوپورہ، ننکانہ و قصور اضلاع سے 3 دنوں میں کل 34ہزار 39 ٹن آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹس پر شفٹ کیا گیا ہے۔






