بلدیہ عظمٰی لاہور کے واہگہ زون میں 86 غیر قانونی کمرشل تعمیرات کی انکوائری رپورٹ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کو بجھوا دی گئی ہے۔زونل آفیسر پلاننگ اور بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔انکوائری آفیسر میٹروپولیٹن آفیسر آرکیٹیکٹ میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور ڈاکٹر رائے امتیاز حسن نے 134 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ بجھوائی ہے۔جس کے مطابق بغیر کمرشل نقشہ 86 عمارتیں 2023 سے 2025 کے دوران بنوائی گئیں۔فروزن ایریا جی ٹی روڈ پر بھی غیر قانونی کمرشل تعمیرات مکمل کروائی گئیں۔ماسٹر پلان کی خلاف ورزیاں کی گئیں۔اعلٰی افسران نے بھی بزنس رولز 2017 کے تحت صورتحال پر اپنی ذمہ داری پوری نہ کی اور چشم پوشی کا مظاہرہ کیا۔انکوائری آفیسر کی طرف سے زونل آفیسر پلاننگ واہگہ زون ارم الطاف، بلڈنگ و انفورسمنٹ انسپکٹرز ارسلان جمیل،صنابل صلاح الدین، محمد سلیم،حافظ عاقب اور تنویر احمد کو ملوث قرار دے کر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
Read Next
2 دن ago
محکمہ بلدیات کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کنٹریکٹرزکا اہم اجلاس
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں اجلاس،عید الاضحٰی پلان کا جائزہ
4 دن ago
محکمہ بلدیات پنجاب تقرروتبادلے،عاصم شاد ڈی او پلاننگ ضلع کونسل بہاولپور،محمد عثمان ڈی او پی نارووال تعینات
6 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کاپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں پیشرفت کا جائزہ،مشینوں کی خریداری جاری
6 دن ago
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آمد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات
Related Articles
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا ظفر السلام کا اپنی ٹیم کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا دورہ،بریفنگ
7 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ آمد پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ
1 ہفتہ ago



