صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے9 ارب53 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 26-2025 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے تیسرے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 9 ارب 53 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی آیند ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ اجلاس میں روڑز اور ہائر ایجوکیشن سیکٹرز کی جن ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان خانقاہ ڈوگراں سے سوکھیکی سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 ارب روپے کی منظوری، بابا گرو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب (فیز ا ) کے لیے 3 ارب 7 کروڑ روپے منظور، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی تعمیر کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری اور وومن یونیورسٹی سیالکوٹ میں بلڈنگ کی تعمیر کےلئے زمین کی خریداری لیے 3 ارب 42 کروڑ روپےکے فنڈز کی منظوری شامل ہے ۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ،چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button