پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی کااجلاس شوکت علی انجم کی صدارت منعقد،عہدیداران کا انتخاب

پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی کا انتخابی اجلاس زیر صدارت شوکت علی انجم مرکزی صدر PWF منعقد ہوا۔ جبکہ ریجنل صدر افتخار احمد اور ایجوکیشن سیکریٹری حافظ اختر زیب نے اس انتخابی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اس اہم انتخابی اجلاس میں مائینز سیکٹر۔ محکمہ صحت۔ پبلک ہیلتھ۔ واپڈا۔ بلدیات۔ ٹرانسپورٹ۔ میڈیا اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے یونینز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں تفصیلی بحث و مباحثہ کے بعد کثرت رائے سے ائندہ دو سال کےلئے پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع صوابی کے عہدیداران متفقہ منتخب کئے گئے۔ جس کے مطابق فضل حکیم ضلعی صدر۔ روح الامین ضلعی چئیرمین۔ محمد فاضل ضلعی جزل سیکرٹری۔جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول ضیاءالرحمن DHQ۔۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوم سید عارف شاہ صوابی پریس کلب رجسٹرڈ۔۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری سوم میڈم عطیہ مہرینLHW صوابی۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری چہارم مشتاق احمد کلاس فور ایسوسی ایشن۔۔ نائب صدر اول جوہر زمان ٹی ایم اے لاہور ۔۔ نائب صدر دوم جمشید خان ال فلائنگ کوچ یونین ٹوپی۔۔ نائب صدر سوم بابرالرحمان BKMC شاہ منصور ۔۔نائب صدر چہارم نورمحمد ٹی ایم اے صوابی ۔۔ وائس چیئرمین اول شمشاد خان پبلک ہیلتھ یونین ۔۔۔وائس چیئرمین دوم سید زمین شاہ واپڈا ریٹائرڈ ملازمین تحریک ۔۔وائس چیئرمین سوم احتشام الحق مائینز یونین۔۔ وائس چیئرمین چہارم امتیاز علی یوسفزئ اباسین یونین آف جرنلسٹس ۔۔ ایجوکیشن سیکریٹری محمد زاہد زروبی PWF ٹرینر ۔۔ فنانس سیکرٹری حاجی شیرفرزند PWF ٹرینر ۔۔ آرگنائز سیکریٹری اقبال شیر AGDA صوابی ۔۔ انفارمیشن سیکریٹری عاشق علیPWF ٹرینر۔۔۔آفس سیکریٹری سید عرب خان آل ہتھ ریڑی بان یونین رجسٹرڈ ۔۔۔ میڈیا کوآرڈینیٹرحق نواز خان ٹوپی پریس کلب۔۔ لیگل ایڈوائزر اسد جمیل ایڈووکیٹ PWF ٹرینر منتخب ہوئے۔ اجلاس سے نومنتخب ضلعی صدر فضل حکیم۔ چئیرمین روح الامین۔ محمد فاضل اور دیگر نمائندگان نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی قائدین چوہدری محمد یاسین۔ چوہدری عبدالرحمن آسی۔ اسد محمود۔ عطاء اللہ شاہ اور شوکت علی انجم پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اور اس عہد کا اظہار کیا کہ

ہم پاکستان ورکرز فیڈریشن کو نہ صرف ضلع صوابی بلکہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں منظم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اور بہت جلد فیڈریشن کے نومنتخب مرکزی قائدین کو صوابی کا دورہ کرنے کی دعوت دے کر انکے اعزاز میں ایک عظیم الشان استقبالیہ اور تقریب حلف برداری منعقد کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button