وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں جاری 204 ارب روپے کے تاریخی ترقیاتی منصوبوں کی یومیہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی 24 گھنٹے نگرانی کا عمل جاری ہے۔رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت جاری ہے، جن میں سرگودھا میں 26 فیصد، اوکاڑہ میں 20 فیصد، ڈیرہ غازی خان میں 16.8 فیصد اور جھنگ میں 14 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔اسی طرح گجرات میں 13.3 فیصد، حافظ آباد میں 12 فیصد جبکہ فیصل آباد اور ساہیوال میں 10.2 فیصد ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں۔مزید برآں جہلم میں 8.4 فیصد، ننکانہ صاحب میں 4.3 فیصد، شیخوپورہ میں 4.1 فیصد اور ملتان میں 3.2 فیصد پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔گوجرانوالہ میں 3 فیصد جبکہ راولپنڈی اور سیالکوٹ میں 2.3 فیصد ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق مون سون سے قبل ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی کاموں کے اردگرد حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں، گہری کھدائی والی جگہوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور بچوں و بزرگ شہریوں کا خصوصی خیال رکھیں۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کو تیزی اور شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جا رہا ہے
Read Next
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پھاٹا گورننگ باڈی کا اجلاس*
4 دن ago
*زندہ دلان کے جیلانی پارک میں لاہورکے سب سے بلند پرچم کشائی کی خصوصی تقریب*
4 دن ago
*وزیرِ ہاؤسنگ بلال یاسین کا جیل روڈ پر پلانٹ فار پاکستان کیمپ کا دورہ،مفت پودے تقسیم*
5 دن ago
*ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ہارٹیکلچر ایجنسیز نے اضلاع کو جشنِ آزادی کے رنگوں سے سجا دیا*
5 دن ago
*واسا ہیڈ آفس لاہور میں 79ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد*
Related Articles
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین نے جیلانی پارک کے مرکزی دروازے کی بحالی کے بعد افتتاح کردیا۔*
6 دن ago
*یومِ آزادی کی تقریبات میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور امن کا پیغام اجاگر کیا جائے،نورالامین مینگل*
6 دن ago
ورلڈ بینک کی پنجاب انکلوسِو سٹیز پروگرام کے لئے 375 ملین ڈالر کی معاونت،وفد کی سیکرٹری ہاؤسنگ سے ملاقات
6 دن ago
*ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی زیر صدارت جدید اور پائیدار ہاؤسنگ منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی بارے اجلاس*
1 ہفتہ ago


