وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں گندم، آٹا اور روٹی کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ فیڈ ملوں میں گندم کے استعمال پر پابندی اور دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اجلاس میں پیرا کے ایس ڈی اوز کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے سدباب کے لئے خصوصی اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔ پیرا کو گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے سخت ترین قانونی کارروائی کا ٹاسک بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے والوں کیخلاف ایکشن کی ہدایت کی۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری طور پر متحر ک کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ روٹی کا نرخ 14 روپے اور 20 کلو آٹے بیگ کا نرخ 1810 روپے سے زائد بڑھنا نہیں چاہیے۔ سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔گندم کی ذخیرہ اندوزی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔
Read Next
18 گھنٹے ago
مریم نواز شریف کی بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ پر اظہار برہمی،انتظامیہ،ایل ڈی اے،واسا سمیت ذمہ داراداروں کی کارکردگی پر سخت سرزنش
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تاریخ کے پہلے اور منفرد ”پرواز کارڈ“ کا افتتاح کر دیا
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقررو تبادلے،ڈاکٹر شعیب اکبر کی خدمات وفاق کے سپرد،جاوید اختر او ایس ڈی،سائرہ عمر سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات
3 دن ago
وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،آتشزدگی کے واقعات سے بچاؤ کے لئے اہم فیصلے
3 دن ago






